تاریخ شائع کریں2020 25 June گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 467167

امریکہ: تہران ایٹمی ہتھیار اور دیگر امور میں معاہدے کے مطابق عمل کررہا ہے

امریکہ نے ایران کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے شقوں پر عمل درامد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایٹمی ہتھیار اور دیگر امور میں معاہدے کے مطابق عمل کررہا ہے
امریکہ: تہران ایٹمی ہتھیار اور دیگر امور میں معاہدے کے مطابق عمل کررہا ہے
امریکہ نے ایران کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے شقوں پر عمل درامد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایٹمی ہتھیار اور دیگر امور میں معاہدے کے مطابق عمل کررہا ہے۔ بین الاقوامی نگران ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک کوئی مشکوک حرکت کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ایران کے ایٹمی مسئلے پر جامع رپورٹ جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے بعد ایٹمی اسلحوں کے حصول  کے لئے کوئی متنازع قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اس اعتراف کے باوجود دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اب بھی بعض سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

ہتھیاروں کے علاوہ دیگر امور میں ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں وزارت خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایٹمی پیشرفت جاری ہے جس سے مستقبل میں کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیاروں کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ سینٹری فیوجز کی تعداد اور کیفیت میں بہتری کا معاملہ امریکہ کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
https://taghribnews.com/vdcai0ny049ni61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ