تاریخ شائع کریں2020 25 June گھنٹہ 18:06
خبر کا کوڈ : 467162

بھارت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے بری طرح ناکام

بھارت کی معیشت بھی تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں, بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کرر ہ گیا
بھارت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے بری طرح ناکام
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نےدعویٰ کیا ہے کہ بھارت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے بری طرح ناکام ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق لاک ڈاؤن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا ہے، بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کرر ہ گیا۔

نیویارک ٹائمز نے  بھارتی معیشت اور بےروزگاری میں اضافے کی بھی بات کی۔

بین الاقوامی اخبار کے مطابق مریض دہائی دیتے رہے مگر اسپتالوں نے نو لفٹ کی روش رکھی جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ، راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب غیرملکی سفارت خانوں نے بھی بھارتی اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے،
غیر ملکی سفارت خانہ کے مطابق دیگر امراض کے مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔

خیال رہے کہ بھارت کی معیشت بھی تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfvedj0w6dvya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ