تاریخ شائع کریں2020 23 June گھنٹہ 20:36
خبر کا کوڈ : 467009

بغداد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے فوجی حصے پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔

کاٹیوشا راکٹ بغداد ائیر پورٹ کے اس حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔
بغداد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے فوجی حصے پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاٹیوشا  راکٹ بغداد ائیر پورٹ کے اس حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔ ابھی تک راکٹ  داغے جانے کی تفصیلات اور ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران  بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکہ کے فوجی اڈوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

عراقی عوام اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں، عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ  نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منطور کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxedj1w6dvxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ