تاریخ شائع کریں2020 22 June گھنٹہ 18:49
خبر کا کوڈ : 466882

دونلڈ ٹرمپ کی وینزوئیلا کے صدر سے ملنے کی خواہش

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو کو دھمکی دینے کے بجائے ان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے
دونلڈ ٹرمپ کی وینزوئیلا کے صدر سے ملنے کی خواہش
امریکی صدر ٹرمپ نے ونزوئیلا کے بارے میں ایک بار پھر اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو کو دھمکی دینے کے بجائے ان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئیلا کے حزب اختلاف کے رہنما خوان گوآئیدو پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ونزوئیلا کے درمیان کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب واشنگٹن کے حمایت یافتہ حزب اختلاف کے رہنما خوان گوآئیدو نے اپنے خودساختہ صدر ہونے کا علان کیا تھا اور امریکہ نے اس کی بھر پور حمایت کی تھی۔

جس کے بعد ونزوئیلا کے صدر اور دیگر اعلی حکام نے اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاراکاس حکومت کے خلاف بغاوت کی امریکی سازش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdj90oxyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ