تاریخ شائع کریں2020 21 June گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 466735

سعودی عرب ؛ مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی جبکہ کاروباری سرگرمیاں احتیاطی تدابیر کے مطابق جاری رہیں گی۔
سعودی عرب ؛ مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم
خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ضرورت پڑنے پر لاک ڈاؤن اور کرفیو دوبارہ بھی شروع کیا جا سکتا ہے جبکہ بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں بدستور بند رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی جبکہ کاروباری سرگرمیاں احتیاطی تدابیر کے مطابق جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی حکومت نے اتوار سے مکہ مکرمہ کی مساجد کھولنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ کی 1500 مساجد کو اتوار سے کھولا جائے گا۔ سماجی فاصلہ سمیت کورونا سے بچاوَ کی حفاظتی تدابیر کے تحت مساجد کھولی جائیں گی۔ نمازیوں کو جائے نماز ساتھ لانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اعلان کیا ہے کہ 21 جون سے ملک بھر میں سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا مگر مکہ مکرمہ میں سیاحتی شعبے پر پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں سیاحت ایسا شعبہ ہے جس کے کارکنان کی تعداد کل ملازمتوں کا بارہ فی صد ہے اورعرب ممالک کی 13 فیصد قومی مجموعی پیداوار بھی سیاحت سے حاصل ہوتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaeinym49ni01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ