تاریخ شائع کریں2020 20 June گھنٹہ 22:03
خبر کا کوڈ : 466642

ایران کی جانب سے دس ہزار ماسک افغانستان ارسال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خراسان رضوی کے گورنریٹ میں غیر ملکی شہریوں اور مہاجرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے کے سلسلے میں افغانستان کی حکومت کو دس ہزار ماسک کی مدد فراہم کی گئی ہے
ایران کی جانب سے دس ہزار ماسک افغانستان ارسال
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خراسان رضوی کے گورنریٹ میں غیر ملکی شہریوں اور مہاجرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے کے سلسلے میں افغانستان کی حکومت کو دس ہزار ماسک کی مدد فراہم کی گئی ہے۔

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس کے غیر ملکی شہریوں اور مہاجرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل محمد تقی ہاشمی نے ہفتے کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کو کورونا ٹیسٹ کٹس اور ماسک کے علاوہ اس وائرس کے مقابلے سے متعلق اپنے تجربات بھی منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے دور میں افغان مہاجرین کو پیش کی جانے والی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افغان شہریوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے جبکہ تنگ دست و نادار افغان شہریوں کو دیگر امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیناں نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں افغان مہاجروں کے میڈیکل بیمے کے سلسلے میں ایران کو پیش پیش قرار دیا ہے اور اس کے لئے ایران کے اقدامات کی قدردانی بھی کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchk-nki23n--d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ