تاریخ شائع کریں2020 16 June گھنٹہ 02:37
خبر کا کوڈ : 466141

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کووڈ-19 کی نئی لہر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کووڈ-19 کی نئی لہر آئی ہے اور ایک دن میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کووڈ-19 کی نئی لہر
عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کووڈ-19 کی نئی لہر آئی ہے اور ایک دن میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادار صحت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور یورپ میں سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے نے کہا کہ چین کے دارالحکومت سے اموات کی رپورٹس آئی ہیں اور بیجنگ کا دوسرے شہروں سے رابطوں کو دیکھتے ہوئے یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھنوم کا کہنا تھا کہ جن ممالک اورحکومتوں نے وائرس کی منتقلی پر قابو پالیا تھا وہ وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کے حوالے سے الرٹ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین میں 50 سے زائد دنوں تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے بیجنگ میں کیسز کی نئی لہر آئی تھی اور اب 100 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ٹیڈروس نے کہا کہ کیسز کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیق کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان میں دسمبر 2019 میں کورونا وائرس سامنے آیا تھا جبکہ ووہان میں کیسز میں کمی آئی تھی لیکن دنیا کے دیگر ممالک میں اضافہ ہوا تھا۔

عالمی ادارہ صحت ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیک ریان کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ نئے کیسز پر بھی قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcba0ba8rhb08p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ