تاریخ شائع کریں2020 8 June گھنٹہ 18:35
خبر کا کوڈ : 465306

دونلڈ ٹرمپ کا انداز گفتگو نہایت توہین آمیز ہے، ویسلے کلارک

نیٹو کے سابق سربراہ کی امریکہ کے حالیہ مظاہروں کے تعلق سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر نکتہ چینی
دونلڈ ٹرمپ کا انداز گفتگو نہایت توہین آمیز ہے، ویسلے کلارک
نیٹو کے سابق سربراہ نے امریکہ کے حالیہ مظاہروں کے تعلق سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے تشدد اور انتہا پسندی کا باعث قرار دیا۔

نیٹو کے سابق سربراہ ویسلے کلارک نے سی ان ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونلڈ ٹرمپ کا انداز گفتگو نہایت توہین آمیز ہے کیوں کہ امریکی فوج کے کمانڈر صدر ٹرمپ کے لئے کام نہیں کرتے بلکہ وہ اپنے ملک کے عوام کے لئے کام کرتے ہیں اور ملک کے آئین کے پابند ہیں۔

ویسلے کلارک کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ہونے والے مظاہرے صرف جارج فلوئڈ کے قتل کے خلاف ہی نہیں ہیں بلکہ اُن کا دائرہ بہت وسیع ہے اور وہ ملک میں جاری نسل پرستی اور صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف بھی ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں نسل پرستی کے خلاف ہو رہے مظاہروں کو کچلنے کے لئے فوج کے استعمال کی دھمکی دی تھی جس پر انہیں اندرون ملک اور عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں تک کہ خود ٹرمپ انتظامیہ کے سابق وزیر جنگ جیمز میٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں ملکی آئین کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzk0o9yt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ