تاریخ شائع کریں2020 8 June گھنٹہ 17:56
خبر کا کوڈ : 465298

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی مجاہد ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ فلسطینی مجاہد برادر ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تمام فلسطینی مجاہدوں اور مسئلہ فلسطین کی تڑپ رکھنےوالوں خاص طور پر فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نیز مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی مجاہد ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
فلسطینی مجاہد برادر ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تمام فلسطینی مجاہدوں اور مسئلہ فلسطین کی تڑپ رکھنےوالوں خاص طور پر فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نیز مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ فلسطین کی مزاحمتی تحرک نے ایک مخلص ، صادق اور گرانقدر انسان کو کھودیا ہے۔ امید ہے کہ ان کے بہترین جانشین، اللہ تعالی کی مدد اور ہدایت کے سائے میں فتحی شقاقی اور رمضان عبداللہ جیسے عظیم مجاہدوں کے خلاء کو پر کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھیں گے۔

واللہ ولی التوفیق

سید علی خامنہ ای
19 خرداد /1399
https://taghribnews.com/vdcdnk0ojyt09x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ