تاریخ شائع کریں2020 6 June گھنٹہ 20:01
خبر کا کوڈ : 465091

ایران اور روس نے مشکل وقت میں شام کا ساتھ دیا: مشیر بثنیہ شعبان

ایران اور روس کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے مشکل وقت میں شام کا ساتھ دیا اور ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلائی۔ بثنیہ شعبان
ایران اور روس نے مشکل وقت میں شام کا ساتھ دیا: مشیر بثنیہ شعبان
شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف امریکہ اور اسرائیل سمیت خطے کے بعض ممالک کی جانب سے ایک طویل جنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔

القاعدہ اور داعش سمیت متعدد دہشت گرد تنظیموں نے کئی سال تک شام میں حکومت اور عوام کو نشانہ بنایا۔ اس عرصے میں ایران اور روس نے بشار الاسد کی درخواست پر دہشت گردی کے خلاف میں امداد فراہم کی۔

صدر اسد کی سیاسی مشیر نے ایران اور روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں شام کا ساتھ دیا اور ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلائی۔

شام، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دباو میں آئے بغیر مقاومت جاری رکھے گا۔ امریکہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے شام کا جھکانا چاہتا ہے۔

رونامہ الوطن کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون مشیر بثنیہ شعبان نے کہا کہ دمشق مشرق وسطی میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مزاحمت کا محور بن چکا ہے۔

مشرق وسطی میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے بعد نتیجہ عالمی استکبار کے خلاف آیا کیونکہ اس جنگ کے بعد ایران، شام، عراق، یمن اور لبنان کا اتحاد وجود میں آیا جو کسی بھی لحاظ سے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے لئے نیک شگوں نہیں۔
https://taghribnews.com/vdceon8ezjh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ