تاریخ شائع کریں2020 6 June گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 465077

8 جون سے برطانیہ پہنچنے والے مسافروں پر قرنطینہ کی شرط عائد ،

8 جون سے برطانیہ میں بیرون ملک سے آنے والوں پر 14 دن کے قرنطینہ کی شرط عائد کر دی گئی۔
8 جون سے برطانیہ پہنچنے والے مسافروں پر قرنطینہ کی شرط عائد ،
لندن کی برٹش ایئرویز کی جانب سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی، 8 جون سے برطانیہ پہنچنے والے مسافروں پر قرنطینہ کی شرط عائد ہوگی۔

برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ مسافر برطانیہ پہنچنے پر اپنی رہائش گاہوں پر 14 دن کے لیے آئسولیٹ ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سیلف آئسولیشن ہوگی۔

برٹش ایئرویز نے اپنے ٹریول پارٹنرز کو مطلع کیا ہے کہ اپنے اپنے کسٹمرز کو برطانیہ روانہ ہونے سے قبل اس سلسلے میں آگاہ کیا جائے کہ برطانیہ نے ملک میں آنے والوں کے لیے نیا ضابطہ متعارف کرا دیا ہے۔

برطانیہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں دنیا کا دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 357 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 40,261 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔
https://taghribnews.com/vdciywa5yt1aqu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ