تاریخ شائع کریں2020 4 June گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 464893

پاکستان چین بھارت سرحدی کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے: دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

نئی دہلی کی علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی چین کیساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان
پاکستان چین بھارت سرحدی کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے: دفتر خارجہ عائشہ فاروقی
پاکستان  کی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان چین بھارت سرحدی کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے جب کہ امید ہے کہ بی جے پی کی شدت پسند سوچ سے علاقائی امن خطرے میں نہیں پڑے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان چین بھارت سرحدی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں گنجان آباد اور جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان حالیہ فوجی تناؤ باہمی تصفیے سے ختم ہو جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ  عائشہ فاروقی نے اس اہم معاملے پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ،تاہم پس منظر میں گفتگو کرنے والے عہدیدار اس مسئلے پر کھل کر بات کر رہے تھے،ان کی گفتگو کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ نئی دہلی کی علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی چین کیساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ ہے۔

پاکستان اس کشیدگی کو دو ملکوں کے درمیان سرحدی معاملہ قرار دیتا ہے تاہم چین کے نزدیک بھارتی جارحیت کا ہدف سی پیک کا منصوبہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdno0osyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ