تاریخ شائع کریں2020 4 June گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 464885

بھارت: گجرات میں کارخانے میں آتشزدگی/ درجنوں ہلاک

بھارت کی ریاست گجرات میں کیمیائی مواد تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے
بھارت: گجرات میں کارخانے میں آتشزدگی/ درجنوں ہلاک
بھارت کی ریاست گجرات میں کیمیائی مواد تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میرین نامی علاقے میں ایک کیمیکل کمپنی میں لگنے والی آگ لگنے سے کم سے کم نو افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

سرکاری ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ اس کارخانے میں آگ بدھ کی رات لگی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کارخانے کے ایک ری ایکٹر میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس بعد آگ نے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceve8enjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ