تاریخ شائع کریں2020 4 June گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 464877

شام: دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر زبردست کارروائی

شام کی فوج نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ  کر دیا
شام: دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر زبردست کارروائی
شام کی فوج نے کل رات صوبہ رقه کے الروضہ علاقے پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر زبردست کارروائی کی۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس آپریشن کلین اپ میں اس علاقے میں دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں اور مراکز کو منہدم کیا۔ اس آپریشن کے دوران شام کی فوج نے علاقے میں بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنادیا۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت مغربی ایشیا کے بعض ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکرعلاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

مگر شام کی فوج نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ  کر دیا ۔
https://taghribnews.com/vdcfejdjew6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ