تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 18:28
خبر کا کوڈ : 464050

امریکہ کا ایران اور وینزویلا کے درمیان تجارت سے کوئی تعلق نہیں ہے: صدر روحانی

تہران اور کاراکاس، دونوں امن کے خواہاں ہیں اور آزاد تجارت ہمارا جائز اور قانونی حق ہے: صدر وینزویلا
امریکہ کا ایران اور وینزویلا کے درمیان تجارت سے کوئی تعلق نہیں ہے: صدر روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران کیجانب سے تیل کی مصنوعات کو وینزویلا میں منتقلی؛ دو دوست ملکوں کے درمیان معمول کی تجارت ہے جس کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز بدھ کو ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے آغاز سے متعلق افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ایران اور دوست ملک وینزویلا کے درمیان تیل کی تجارت کے معاملے میں دخل اندازی کرنا چاہتا ہے حالانکہ اس معاملے کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کیجانب سے 5 آئیل ٹینکرز بشمول "فورچون"، "فارست"، "فاکسون"، "پتونیا" اور "کلاول" کو وینزویلا روانہ کیا گیا ہے جن میں سے تین ابھی وینزویلا پہنچ گئے ہیں اور باقی دوسرے بھی آئندہ دنوں میں اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے۔

 اس سلسلے میں وینزویلا کے صدر "نکولس مادورو" نے ایرانی حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تہران اور کاراکاس، دونوں امن کے خواہاں ہیں اور آزاد تجارت ہمارا جائز اور قانونی حق ہے۔

انہوں نے ایرانی عوام کو "انقلابی عوام" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی امریکہ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdciw5a5ut1aqu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ