تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 464034

امریکی جنگی جنون اور تشدد کا مقابلہ کیا جائے: ایران

امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسی کا تباہی اور بربریت کے سوا اور کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔
ایران کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسی کا تباہی اور بربریت کے سوا اور کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے منگل کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ کی لالچ اور جنگ پسندانہ ذہنیت کے نتیجے میں  لاکھوں فوجیوں کی ہلاکت بڑی افسوسناک ہے اور امریکی جنگی مشینوں سے قتل، تباہی اور بربریت کے سوا اور کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب لاکھوں انسانی جانوں کے ضیاع کی یاد دہانی کراتے ہوئے امریکی جنگی جنون اور تشدد کا مقابلہ کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcaeynyy49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ