تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 17:01
خبر کا کوڈ : 464030

شام ؛ مسلح افراد کا کل رات امریکی کانوائے پر حملہ

شام ، مسلح افراد نے کل رات شام کے شہر دیرالزور پر امریکی کانوائے پر حملہ کر دیا۔
شام ؛ مسلح افراد کا کل رات امریکی کانوائے پر حملہ
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے امریکی کانوائے پر ہونے والے حملے میں امریکہ کے 3 دہشت گرد فوجی اور اسی طرح امریکی حمایت یافتہ گروہ قسد کے 5 آلہ کار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے امریکی دہشت گرد فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ  کر دیا ۔
https://taghribnews.com/vdcgwt9tzak93z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ