تاریخ شائع کریں2020 19 May گھنٹہ 18:01
خبر کا کوڈ : 463176

حسین امیرعبداللهیان کی شام کے سفیر عدنان حسن محمود کے ساتھ ملاقات

ایران اور شام کے تعلقات ممتاز اور مطلوب سطح پر تھے ، ہیں اور رہیں گے۔ امیر عبداللہیان
حسین امیرعبداللهیان کی شام کے سفیر عدنان حسن محمود کے ساتھ ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر جناب امیر عبداللہیان نے شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ تہران ، ماسکو اور دمشق کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری رہےگا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر جناب حسین امیر عبداللہیان نے شام کے سفیر عدنان حسن محمود کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ تہران ، ماسکو اور دمشق کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری رہےگا۔

امیر عبداللہیان نے تہران اور دمشق کے ممتاز تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات ممتاز اور مطلوب سطح پر تھے ، ہیں اور رہیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ  تک تہران اور دمشق کے درمیان تعاون جاری رہےگا۔

اس ملاقات میں شام کے سفیر نے ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ کہ شامی حکومت اور عوام ایران کے مؤثر اور گرانقدر تعاون پر شکر گزار ہیں ۔

شام میں  دہشت گردی کے خاتمہ اور شکست  کے سلسلے میں  شہید قاسم سلیمانی کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdcguw9t3ak93q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ