تاریخ شائع کریں2020 19 May گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 463175

عالمی یوم القدس، بیت المقدس میں رہائش پذیر مسلم اور عرب قوم کا ثبوت دیتا ہے: جہاد اسلامی تحریک

فلسطینی ارمان اور بیت المقدس کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کا مؤقف مستحکم ہے۔ احمد المدلل
عالمی یوم القدس، بیت المقدس میں رہائش پذیر مسلم اور عرب قوم کا ثبوت دیتا ہے: جہاد اسلامی تحریک
فلسطین کی جہاد اسلامی کی تحریک کے رہنما "احمد المدلل" نے ایران اور القدس الشریف کے درمیان تعلقات کو مضبوط قرار دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم القدس، بیت المقدس میں رہائش پذیر مسلم اور عرب قوم کا ثبوت دیتا ہے۔

المدلل ابوطارق نے فلسطین اور بیت المقدس کو دنیائے عرب اور امت مسلمہ کے بنیادی مسائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے اس بات پر توجہ دیتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت پر امام خمینی (رہ) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، فلسطین اور مقاومتی فرنٹ کی حمایت کرتا رہتا ہے۔

ابو طارق کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت فرنٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی تجربات اور مدد کا استعمال کرتے ہوئے اب ناجائز صیہونی ریاست کے وجود اور سلامتی کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ارمان اور بیت المقدس کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کا مؤقف مستحکم ہے اور وہ جمعہ کے روز فلسطینی عوام اور فلسطینیوں کی اپنی سرزمینوں کو آزاد کرنے کی کوششوں کی حمایت میں تقریر کریں گے جس میں ناجائز صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم سمجھتے ہوئے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کی وجہ سے فلسطینی عوام کیخلاف امریکہ کی دشمنی پر زور دیتے ہیں۔ 

انہوں نے اسلامی اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کی آزادی تک القدس پر عرب دنیا اور مسلم قوم کے وقار کی علامت کے طور پر خصوصی توجہ دیں۔

 
https://taghribnews.com/vdcfemdjtw6dvya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ