تاریخ شائع کریں2020 19 May گھنٹہ 17:09
خبر کا کوڈ : 463168

صرف فلسطینی عوام فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں: "سید عباس موسوی"

ایران میں عالمی یوم القدس کے منصوبوں کا نقطہ عروج قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اہم اور تاریخی تقریر ہے۔
صرف فلسطینی عوام فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں: "سید عباس موسوی"
ایرانی محکمہ خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف فلسطینی عوام فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں چاہے وہ مسلم ہو یا کہ عیسائی اور یہودی برادری سے تعلق رکھتے ہو۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے آج بروز منگل کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سات دہائیوں سے عالمی برادری فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ مجوزہ منصوبے اس مسئلے کے تاریخی حقائق اور جڑوں کے مطابق نہیں ہیں۔

موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا عقیدہ ہے کہ کہ صرف فلسطینی عوام فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں چاہے وہ مسلم ہو یا عیسائی اور یہودی برادری سے تعلق رکھتے ہو۔

واضح رہے کہ ایران میں عالمی یوم القدس کے منصوبوں کا نقطہ عروج قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اہم اور تاریخی تقریر ہے جس میں وہ القدس اور فلسطین سمیت علاقے اور دنیا میں حالیہ تبدیلیوں پر بات کریں گے اور اس کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں نئے ڈائیلاگ کا اہم موڑ بن کر سامنے آئے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر جمعہ کے روز مطابق عالمی یوم القدس میں مقامی وقت کے مطابق دو پہرکے 12 بجے میں دنیا بالخصوص دنیائے اسلام کے عوام سے تقریر کریں گے؛ اس تقریر لائیو طور پر براہ راست ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر نشر کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دے دیا جس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdch-xnk623n-zd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ