تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 463066

ایف 16 طیاروں کا معاملہ مہاتیر محمد نے امریکہ کی پالیسی فاش کردی

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اگر ان طیاروں کے تمام آپشنز سے ہم فائدہ اٹھانا چاہئیں تو ہمیں اس کیلئے دوبارہ امریکہ جانا پڑے گا تاکہ امریکہ کے انجینئیر ایف 16 طیاروں کیلئے پروگرامنگ کریں جس پر کافی اخراجات آئیں گے اور یہ تمام اخراجات ملائیشیا کے ذمہ ہیں
ایف 16 طیاروں کا معاملہ مہاتیر محمد نے امریکہ کی پالیسی فاش کردی
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ملائیشیا پر ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا اور امریکہ اسرائیل کے علاوہ تمام ملکوں کے ساتھ یہی کام کرتا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے اور تحویل میں لینے کے بعد ہم پر انکشاف ہوا کہ امریکہ نے ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا جس کی وجہ سے اب ملائیشیا ایف 16 طیاروں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اگر ان طیاروں کے تمام آپشنز سے ہم فائدہ اٹھانا چاہئیں تو ہمیں اس کیلئے دوبارہ امریکہ جانا پڑے گا تاکہ امریکہ کے انجینئیر ایف 16 طیاروں کیلئے پروگرامنگ کریں جس پر کافی اخراجات آئیں گے اور یہ تمام اخراجات ملائیشیا کے ذمہ ہیں۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک اور پھر 2018 میں ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے جس کے بعد 2020 میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
https://taghribnews.com/vdcepx8epjh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ