تاریخ شائع کریں2020 17 May گھنٹہ 18:29
خبر کا کوڈ : 462936

ناوابستہ تحریک: فلسطینی علاقوں کو ہتھیائے جانے کے فیصلے کی مذمت

غاصب صیہونی ٹولے نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی کے مہینے میں فلسطین کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا عمل شروع کر دے گا
ناوابستہ تحریک: فلسطینی علاقوں کو ہتھیائے جانے کے فیصلے کی مذمت
ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے فلسطین کے مغربی کنارے کےعلاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے، اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے فوری اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے صیہونی حکومت کے ذریعے مزید فلسطینی علاقوں کو ہتھیائے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کا یہ اقدام عالمی قوانین من جملہ اقوام متحدہ کے منشور، جینیوا کے چوتھے کنونشن اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعدد قراردادوں کے خلاف ہے۔

ناوابستہ تحریک کے جاری اس بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غاصب صیہونی ٹولے کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف سنجیدہ قدم اٹھائیں اور اسے اپنے ناجائز اقدامات کے تعلق سے جوابدہی پر مجبور کریں۔ ساتھ ہی ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے صیہونی بستیوں کے ساتھ تجارتی لین دین اور صیہونی مصنوعات کی درآمدات پر فوری پابندی لگائےجانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی ٹولے نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی کے مہینے میں فلسطین کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا عمل شروع کر دے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjt8exmuqemhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ