تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 462803

ہندوستان، ٹرک اور ٹرالے کے مابین ٹکر میں کم از کم 24 مزدور ہلاک جبکہ 20 شدید زخمی

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا کے چروهلی علاقے میں آج ہفتے کی صبح قومی شاہراہ پر ایک منی ٹرک اور ٹرالے کے مابین ٹکر میں کم از کم 24 مزدور ہلاک جبکہ 20 شدید زخمی ہو گئے ۔
ہندوستان، ٹرک اور ٹرالے کے مابین ٹکر میں کم از کم 24 مزدور ہلاک جبکہ 20 شدید زخمی
مدھیہ پردیش کے گنا میں ہوئے سڑک حادثہ کے بعد اب یوپی کے اوریا میں بھی آج ہفتہ کی صبح بھیانک سڑک حادثہ ہوا ہے۔

اس حادثے میں 24  مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ 20 مزدور زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت تشویش ناک ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی مزدور فریدآباد سے گورکھپور جا رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے آٹھ مئی کو بھی صوبے مہاراشٹرا کے صدر مقام ممبئی میں پھنسے مزدور، جس وقت انتظامیہ کے خوف سے شاہراہوں پر چلنے کے بجائے ریلوے ٹریک کے راستے اپنے وطن واپس لوٹ رہے تھے، ایک مال گاڑی کی زد میں آگئے جس کے سبب کم از کم پندرہ مزدوروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
https://taghribnews.com/vdccxiq012bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ