تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 17:50
خبر کا کوڈ : 462800

پاکستان، یوم علی علیہ السلام کے شہادت کے موقع پر مختلف شہروں میں ماتمی جلوس

پاکستان میں یوم علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا، ماتمی جلوس نکالے گئے اور مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس منعقد ہوئیں۔
پاکستان، یوم علی علیہ السلام کے شہادت کے موقع پر مختلف شہروں میں ماتمی جلوس
پاکستان میں یوم علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا، مختلف شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس منعقد ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق وصی رسول خدا (ص)، باب مدینۃ العلم، امیرالمومنین علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر کوئٹہ میں جمعہ کی شب 9 بجے مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا رات دیر گئے علمدار روڈ کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوا۔

ملتان میں امام بارگاہ ناصر آباد سے برآمد ہونے والا جلوس آستانہ لعل شاہ پہنچ کر جبکہ سورج میانی سے نکلنے والا جلوس کربلا سورج میانی پراختتام پذیر ہوا۔

لاہور میں شہادت حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو افطاری سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

کراچی میں بھی امیرالمومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا حکومتی ایس او پیز کے ساتھ نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ مرکزی جلوس عزا روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر تک پہونچا۔

حیدرآباد میں امام بارگاہ قدم گاہ مولا علی اور محفل حسینی اسٹیشن روڈ سے جلوس برآمد ہوئے جو کوہ نور چوک پر اختتام پذیر ہوئے۔

یوم علی کے موقع پر روہڑی میں ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے جبکہ لاڑکانہ میں سید بہادر حسین شاہ امام بارگاہ سے جلوس نکالا گیا۔

پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ میں بھی جلوس اور مجلس کا اہتمام کیا گیا۔

ماتمی جلوسوں کے راستوں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ماتمی جلوسوں میں عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پرعزاداروں کی جانب سے سوشل ڈسٹنس کا خاص خیال رکھا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcjy8exyuqemoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ