تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 17:16
خبر کا کوڈ : 462797

اردن کے بادشاہ نے اسرائیل کو بڑی جنگ کی دھمکی دے دی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک انٹرویو میں مغربی کنارے پر قابض اسرائیل کے مزید یہودی آبادکاروں کو زمین دینے کے عزائم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔
اردن کے بادشاہ نے اسرائیل کو بڑی جنگ کی دھمکی دے دی
اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی مزید توسیع سے باز رہے بصورت دیگر سخت ردعمل آئے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک انٹرویو میں مغربی کنارے پر قابض اسرائیل کے مزید یہودی آبادکاروں کو زمین دینے کے عزائم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔

کنگ عبداللہ دوم نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو ہتھیالینے سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایک بھرپور اور بڑا تنازع کھڑا ہوجائے گا جو کسی کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوگا۔ اسرائیل کو بڑی جنگ کا سامنا ہوگا۔

اردن کے بادشاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلسطین نیشنل اتھارٹی ختم ہوجاتی ہے تو اس خطے میں انارکی بڑھ جائے گی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوگا۔ مغربی کنارے پر مزید قبضے کے خواہش مند امن کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے انتخابی منشور میں مغربی کنارے میں مزید یہودی خاندانوں کو آباد کرنے کا وعدہ کیا تھا اور عالمی قوتوں کی مدد سے وہ اپنے منشور پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے پہلے ہی فلسطینی قیادت مسترد کرچکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceow8efjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ