تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 17:01
خبر کا کوڈ : 462794

عراق میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز سے واپس پہنچ گئے

عراق میں مقیم پاکستانیوں نے اس فلائٹ کا بندوبست کرنے پرحکومتِ پاکستان، پاکستان سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا
عراق میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز سے واپس پہنچ گئے
 پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ بیشتر پاکستانی عراق میں تیل اور گیس کی کمپنیز میں ملازمت کرتے تھے جو فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔ عراق میں مقیم پاکستانیوں نے اس فلائٹ کا بندوبست کرنے پرحکومتِ پاکستان، پاکستان سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
https://taghribnews.com/vdcb95baarhb0zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ