تاریخ شائع کریں2020 15 May گھنٹہ 23:45
خبر کا کوڈ : 462697

اب ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان

جب تک کوئی ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہو گا۔ وزیر اعظم پاکستان
اب ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب تک کوئی ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور لاک ڈاؤن میں برتی جانے والی نرمی سے وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گا مگر ہم اب مزید لاک ڈاؤن بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ لاک ڈاؤن کیا تاہم مزید اگر جاری رکھا گیا تو لوگ بھوک سے مرنا شروع ہو جائیں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے یورپ، امریکہ اور چین میں لاک ڈاؤن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں پاکستان جیسی غربت نہیں پائی جاتی مگر پاکستان میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پندرہ کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdnx0o5yt0996.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ