تاریخ شائع کریں2020 13 May گھنٹہ 23:08
خبر کا کوڈ : 462486

یورپی یونین کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری قائم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع
یورپی یونین کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور
اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار اسرائیل ھیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری قائم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین نے اسرائیل پرپابندیاں عائد کرنے پرغور شروع کیا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق یورپی ممالک کو امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے پرعمل درآمد کرتے ہوئے مزید فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے اعلان پر گہری تشویش ہے اور یورپی یونین اس حوالے سے اسرائیل پرپابندیوں پرغور کررہی ہے۔

یورپی یونین کے مندوبین کے اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کے بعض علاقوں ، وادی اردن اور بحر مردار کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی کوششوں اور ان پر رد عمل پرغور کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل کے خلاف یورپی یونین میں اقدامات میں یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل پیش پیش ہیں جو گذشتہ کئی سال سے اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے غرب اردن، وادی اردن اور بحر مردار کو اسرئیلی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjo8exmuqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ