تاریخ شائع کریں2020 3 May گھنٹہ 18:04
خبر کا کوڈ : 461241

شمالی اور جنوبی کوریا, کی افواج میں فائرنگ کا تبادلہ

شمالی اور جنوبی کوریا, پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
شمالی اور جنوبی کوریا, کی افواج میں فائرنگ کا تبادلہ
شمالی اور جنوبی کوریا کے فرنٹ لائن دشمنیوں کو کم کرنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دنیا کی سب سے زیادہ سختی سے نگرانی والی سرحد کے ساتھ کبھی کبھار پُرتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ اتوار کا واقعہ مستقل تناؤ کی ایک یاد دہانی ہے تاہم اس میں دونوں اطراف سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور یہ امکان نہیں ہے کہ مبینہ طور پر اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

سیئول کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے سرحدی زون کے اندر جنوبی کوریائی گارڈ چوکی پر متعدد گولیاں چلائیں۔
https://taghribnews.com/vdchkznkz23n-id.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ