تاریخ شائع کریں2020 26 April گھنٹہ 17:41
خبر کا کوڈ : 460330

امریکی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن ہیں

دفاعی وسائل کی پیداوار کی ذمہ داری رہبر معظم انقلاب کی طرف سے وزارت دفاع کے دوش پر عائد کی گئي ہے لہذا بری فوج کا دفاعی وسائل کی پیداوار میں کوئی خاص نقش نہیں ہے
امریکی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ امیر کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہم اپنا جارحانہ جذبہ برقرار رکھیں گے۔

ایران کی بری فوج کے سربراہ نے رہبر معظم کی طرف سے نئے سال کو"  پیداوار کی پیشرفت میں فروغ " کے نام سے موسوم کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  دفاعی وسائل کی پیداوار کی ذمہ داری رہبر معظم انقلاب کی طرف سے وزارت دفاع کے دوش پر عائد کی گئي ہے لہذا بری فوج کا دفاعی وسائل کی پیداوار میں کوئی خاص نقش نہیں ہے۔

لیکن ہمارا ریسرچ اور تحقیق کے شعبہ اہم کردار ہے اور ہمارا اس سلسلے علم و دانش محور کمپنیوں کے ساتھ  قریبی تعاون جاری ہے اور اس میدان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خوشنودی کے اسباب فراہم کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنا جارحانہ جذبہ برقرار رکھیں گے اور تحقیقات کے شعبہ میں اگر کسی نتیجے تک پہنچے تو اسے عوام کی خدمت میں پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ہم ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfmxdjxw6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ