تاریخ شائع کریں2020 20 April گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 459593

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھارت کی شدید مذمت

بھارت میں مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دینے اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں
بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ اور ملک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے
اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھارت کی شدید مذمت
اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے اور نفرت انگیزی کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق او آئی سی کے انڈیپینڈنٹ پرمننٹ ہیومن رائٹس کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ اور ملک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کا کمیشن برائے انسانی حقوق بھارت میں مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دینے اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کی شدید مذمت کرتا ہے۔  بھارتی میڈیا میں مسلمانوں کی منفی تصویر پیش کرنے اور انھیں امتیازی سلوک اور تشدد کا ہدف بنانےپر تشویش ہے۔


واضح رہے کہ  بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے  انکشاف کرچکی ہیں کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا ہی سے تبلغی جماعت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔


دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں بھارت کے مسلمانوں سے روا رکھے گئے امتیازی سلوک کو نازی جرمنی حکومت کے اقدامات سے مماثل قرار دیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdceoo8exjh8nni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ