تاریخ شائع کریں2020 17 April گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 459163

کورونا کے دنیا بھر میں 14 لاکھ 89 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار 823 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے  افراد کی تعداد  1 لاکھ 45 ہزار 551 تک پہنچ
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار 823 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے  افراد کی تعداد  1 لاکھ 45 ہزار 551 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا کے دنیا بھر میں 14 لاکھ 89 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار 823 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے  افراد کی تعداد  1 لاکھ 45 ہزار 551 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 14 لاکھ 89 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 55 ہزار 588 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 47 ہزار 589 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ  میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 34 ہزار 641 ہو گئی ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 144 ہو گئی ہے۔امریکہ کے اسپتالوں میں 5 لاکھ 85 ہزار 749 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 369 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 57 ہزار 754 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 315 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 948 ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 170 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 941 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 17 ہزار 920 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 27 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 52 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 37 ہزار 698 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 13 ہزار 729 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 93 ہوگئی۔
https://taghribnews.com/vdch-wnkx23nmzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ