تاریخ شائع کریں2020 16 April گھنٹہ 19:50
خبر کا کوڈ : 459094

سپاہ پاسداران اور ایرانی افاوج ملک کو درپیش ہر قسم خطرے کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج باہمی تعاون سے ملکی دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمہ وقت مشغول ہیں۔
سپاہ پاسداران اور ایرانی افاوج ملک کو درپیش ہر قسم خطرے کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج باہمی تعاون سے ملکی دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمہ وقت مشغول ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج باہمی تعاون سے ملکی دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمہ وقت مشغول ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ کے سربراہ نے یوم فوج  کی مناسبت سے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج عالمی سامراجی طاقتوں کی کھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں متحد اور منسجم ہیں اور دشمنوں کی عداوت اور دشمنی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
میجر جنرل حسین سلامی نے یوم فوج کے مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی فوج کی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے دفاع مقدس اور ملکی استقلال کے سلسلے میں نمایاں اور شاندار کارکردگي کا مظاہرہ کیا اور آج بھی ایران کی مسلح افواج ید واحدہ کی طرح ملک و قوم کا بھر پور دفاع کرنے کے سلسلے میں ہر لحاظ سے آمادہ اور تیار ہیں۔
سپاہ کے سربراہ نے ملکی دفاع اور استقلال کے سلسلے میں فوج کی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے شہداء کی یاد ایرانی تاریخ میں جلی حروف کے ساتھ یاد رکھی جائےگی۔
https://taghribnews.com/vdcaoonyy49nmw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ