تاریخ شائع کریں2020 12 April گھنٹہ 23:03
خبر کا کوڈ : 458573

بورس جانسن کو مکمل صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر سینٹ تھامس اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
بورس جانسن کو مکمل صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر سینٹ تھامس اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وہ کئی دن سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وزیراعظم کے دفتر ٹین ڈاؤن اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن ابھی کچھ روز برمنگھم میں اپنی رہائش گاہ میں ہی قیام کریں گے اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد درست موقع پر دفتری امور کا آغاز کریں گے۔  واضح رہے کہ 27 مارچ کوبرطانوی  وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر دیا تھا اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملکی امور چلارہے تھے تاہم علامات کم نہ ہونے کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہوئے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر 7 اپریل کو انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرنا پڑا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbzwbafrhbssp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ