تاریخ شائع کریں2020 8 April گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 458041

کورونا وائرس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ موخر

پاکستان کو 20 اپریل تک کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن اب ہم اگست میں اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھیجیں گے جس کا اکتوبر میں جائزہ لیا جائے
پاکستان کو 20 اپریل تک کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن اب ہم اگست میں اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھیجیں گے جس کا اکتوبر میں جائزہ لیا جائے گا
کورونا وائرس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث  ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ موخر
پاکستان کو 20 اپریل تک کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن اب ہم اگست میں اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھیجیں گے جس کا اکتوبر میں جائزہ لیا جائے گا۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اقدام کے بارے میں اطلاع ملی کہ بیجنگ میں 21 سے 26 جون کو ہونے والا جائزہ ملتوی کردیا گیا۔
ڈان نے خبر دی ہے کہ  التوا بظاہر کورونا وائرس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن اس صورتحال نے پاکستان کو اپنی کمی دور کرنے کے لیے اضافی وقت مہیا کردیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان نے فروری میں ایف اے ٹی ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف پرمشتمل ایک وسیع البنیاد حکمت عملی مرتب کی تھی اور اس پر فعال طریقے سے پیشرفت جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے 21 فروری کو اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو 27 نکاتی ایکشن پلان کو مکمل کرنے کے لیے دی گئی تمام ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہیں۔
ایف اے ٹی ایف نے کہا تھا کہ صرف 14 نکات پر بڑے پیمانے پر مکمل عمل ہوسکا جبکہ 13 اہداف چھوڑ دیئے گئے تھے۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ تیزی سے اپنے پورے ایکشن پلان کو جون 2020 تک مکمل کرے ورنہ اسے نگرانی کے دائرہ اختیار کی فہرست میں شامل کردیا جائے گا جسے عام طور پر واچ ڈاگ کی بلیک لسٹ کہا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbawba8rhbsgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ