تاریخ شائع کریں2020 8 April گھنٹہ 15:30
خبر کا کوڈ : 458036

سید حسن نصراللہ کا شب نیمہ شعبان پر عالمی کمپین کا اعلان

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شب برات ( شب نیمہ شعبان ) شب قدر کے بعد سب سے افضل شب ہے۔
سید حسن نصراللہ کا شب نیمہ شعبان پر عالمی کمپین کا اعلان
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شب برات ( شب نیمہ شعبان ) شب قدر کے بعد سب سے افضل شب ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شب برات ( شب نیمہ شعبان ) شب قدر کے بعد سب سے افضل شب ہے۔ یہ شب استغفار، دعا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں راز اور نیاز بیان کرنے کی شب ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اعیاد شعبانیہ کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں اور خاص طور پر شیعیان حیدر کرار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے طبی عملے کے اہلکاروں اور پیرا میڈیکل کے اسٹاف کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے اہلکار فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کا مقابلہ کررہے ہیں اور ہمیں ان کا بھر پور تعاون کرنا چاہیے اورکورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ان کے دستور پرعمل کرنا چاہیے ۔
سید حسن نصر اللہ نے صدام معدوم کے ہاتھوں شہید آیت اللہ سید محمد باقر الصدر اور ان کی خواہر کی شہادت کی مناسبت سے بھی تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید محمد باقرالصدر کی اہم خصوصیت یہ تھی کہ انھوں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے اسلامی انقلاب کو انبیاء (ع) کے اہداف کے سلسلے کی کڑی قراردیتے ہوئے اس کی بھر پور حمایت کی۔
سید حسن نصر اللہ نے مہدی موعود (عج) کے ظہور کے بارے میں اسرائيل اور اس کے حامیوں کی پریشانی اور نگرانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنی سیاسی موجودگی کا خطرہ ہےاور اسے اپنی عمرکے 80 سال تک نہ پہنچنے کا شدید خوف لاحق ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfmcdjvw6dtxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ