تاریخ شائع کریں2020 4 April گھنٹہ 23:43
خبر کا کوڈ : 457502

ایران میں کورونا وائرس کے 19000 سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہناہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرسے متاثر19ہزار736 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپورکا کہناہے کہ مختلف شہروں میں مزید 2ہزار 560 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 55ہزار743 ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کے 19000 سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہناہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرسے متاثر19ہزار736 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپورکا کہناہے کہ مختلف شہروں میں مزید 2ہزار 560 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 55ہزار743 ہوگئی ہے۔
کیانوش کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید158 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والے افراد کی کل تعداد 3ہزار452 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں زیرعلاج 4ہزار103 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے تمام مریضوں کی شفا کے لئے دعاکی اپیل کی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 258 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 13 کی حالت تشویشناک ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1072، سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343 ، بلوچستان میں 175 ، اسلام آباد 75 ، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا کے مریض ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccxmq0i2bqpp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ