تاریخ شائع کریں2020 4 April گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 457431

امریکہ میں کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ایک دن میں 1480 ہلاکتیں

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1480 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7402 ہوگئی
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1480 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7402 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ایک دن میں 1480 ہلاکتیں
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1480 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7402 ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1480 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7402 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے صرف نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں ہلاک افرادکی تعداد 3 ہزار218 ہوگئی۔ امریکہ میں مسلسل تیسرے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں گھروں سے نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گيا ہے۔ امریکی صدر نے تمام افراد کو اپنے منہ کو کپڑوں سے ڈھانپنے کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار 467 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتیں 7 ہزار 402 ہو چکی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcds50ofyt0ko6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ