تاریخ شائع کریں2020 3 April گھنٹہ 22:36
خبر کا کوڈ : 457325

پولیس سے انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شخص ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستور پر مری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شخص ہلاک گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستور پر مری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شخص ہلاک گیا۔ پولیس کے مطابق فیصل عزیز نامی شخص نے نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور راہگیروں نے آگ بجھائی اور شدید زخمی حالت میں پمز کے برن یونٹ منتقل کیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد فیصل دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق فیصل عزیز نے مری تھانہ بیول شریف میں ایک بااثر سیاسی شخص جواد عباسی کے خلاف آر پی او راولپنڈی کو درخواست دی تھی تاہم پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا بلکہ الٹا جواد عباسی نے اسے مبینہ قتل کی دھمکیاں دیں جس پر مری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگائی۔ ادھر ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت کا کہنا ہے کہ متوفی فیصل نشئی تھا اور اس پر بچی سے زیادتی کا بھی 7 سال پرانا کیس تھا، اس کے بھائی کے ساتھ بھی ان کی بات ہوئی ہے جس نے کہاہے کہ فیصل آوارہ پھرتا رہتا تھا تاہم واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے  ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf0edjtw6dtma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ