تاریخ شائع کریں2020 3 April گھنٹہ 22:06
خبر کا کوڈ : 457320

کراچی میں نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف نمازیوں کا پولیس پر حملہ

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں اور پولیس میں تصادم ہوا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے نماز
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں اور پولیس میں تصادم ہوا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد ہے
کراچی میں نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف نمازیوں کا پولیس پر حملہ
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں اور پولیس میں تصادم ہوا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں اور پولیس میں تصادم ہوا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک کرفیو جیسا لاک ڈاؤن کیا گیا اور کسی کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ لیاقت آباد میں جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر لوگوں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں ۔ لیاقت آباد کے علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک مسجد کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے پابندی کے باوجود جمعہ کا اجتماع کرنے پر مسجد کے امام کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو شہری مشتعل ہوگئے اور پولیس و رینجرز پر دھاوا بول دیا۔ شہریوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو تھپڑ، لاتیں اور گھونسے مارے۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو بچاکر علاقے سے نکالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی۔
https://taghribnews.com/vdcau0nyw49nme1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ