تاریخ شائع کریں2020 2 April گھنٹہ 11:20
خبر کا کوڈ : 457165

امریکہ میں کورونا وائرس بے قابو، 2 لاکھ 9 ہزار 105 افراد متاثر

امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گ‏ئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 105 ہو گئی
امریکہ میں کورونا وائرس بے قابو،  2 لاکھ 9 ہزار 105 افراد متاثر
امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گ‏ئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 105 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4658 ہو گئی اس طرح امریکہ نے کورونا سے ہلاکتوں میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چین میں کورونا سے 3305 افراد ہلاک اور 81 ہزار 518 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کیٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیکل ہو سکتا ہے۔اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdch-qnkm23nmzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ