تاریخ شائع کریں2020 25 March گھنٹہ 21:47
خبر کا کوڈ : 456387

71 سالہ شہزادے چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق

برطانوی شہزادے چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد شہزادے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے صاحبزادے 71 سالہ ولی عہد چارلس میں نزلہ اور زکام جیسی چند علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے
71 سالہ شہزادے چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق
برطانوی شہزادے چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد شہزادے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہزادے چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد شہزادے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے صاحبزادے 71 سالہ ولی عہد چارلس میں نزلہ اور زکام جیسی چند علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ شہزادے نے گزشتہ دو ماہ میں کئی مہمانوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور وہ بیرون ملک دورے پر بھی گئے تھے۔شہزادہ چارلس کی سرکاری رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس کے ترجمان کے مطابق شہزادہ چارلس میں اس بیماری کی علامات ابھی معمولی نوعیت کی ہیں، شہزادے کی اہلیہ کامیلا پارکر کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم اُن میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ چارلس سمیت 70 سال زائد عمر کے حامل شاہی خاندان کے ممبران کو ہجوم سے دور اور پرسکون مقام پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ شہزادہ ولیم ملک کے بادشاہ کے طور پر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc4eq0m2bqp18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ