تاریخ شائع کریں2020 23 March گھنٹہ 21:21
خبر کا کوڈ : 456145

برطانیہ کے شاھی خادمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس کی برطانیہ کے شاہی محل میں آمد کی خبر کے بعد ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا ہے۔
کورونا وائرس کی برطانیہ کے شاہی محل میں آمد کی خبر کے بعد  ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے شاہی خاندان کو خدمات فراہم کرنے والے ایک ملازم میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی ہے
برطانیہ کے شاھی خادمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
کورونا وائرس کی برطانیہ کے شاہی محل میں آمد کی خبر کے بعد ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا ہے۔
بین اقوامی خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانیہ کے شاہی محل میں آمد کی خبر کے بعد  ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے شاہی خاندان کو خدمات فراہم کرنے والے ایک ملازم میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اس وبا سے بچاؤ کے پیش نظر شاہی محل بکنگھم پیلیس چھوڑ کر ونڈسر کیسل منتقل ہو گئی  ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شاہی ملازم میں کورونا کی تصدیق ہونے تک ملکہ الزبتھ شاہی محل میں ہی موجود تھیں جبکہ ملازم میں ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ونڈسر منتقل ہوئیں ہیں۔شاہی محل کے مطابق 93 سالہ ملکہ الزبتھ بالکل صحتیاب ہیں جبکہ انہوں نے دوسرے پیلیس جانے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی محل میں تقریباً 500 کے قریب ملازم موجود ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم کانام اور شناخت نہیں بتائی گئی ہے ، شاہی محل کے ترجمان کے مطابق متاثرہ ملازم نے گزشتہ ہفتوں میں جس سے بھی ملاقات کی تھی سب نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceep8enjh8nzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ