تاریخ شائع کریں2020 27 February گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 452947

چین میں کورنا وائرس کے باعث اموات میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے

چینی ہیلتھ اتھارٹی نے آج جمعرات کو کہا کہ 31 صوبوں میں کورونا وائرس سے بدھ کو 29 مزید افراد کی موت ہوئی
چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور کل بدھ کے روز صرف 29 افراد جان کی بازی ہار گئے
چین میں کورنا وائرس کے باعث اموات میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے
چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور کل بدھ کے روز صرف 29 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
چینی ہیلتھ اتھارٹی نے آج جمعرات کو کہا کہ 31 صوبوں میں کورونا وائرس سے بدھ کو 29 مزید افراد کی موت ہوئی اور متاثرین کے 433 نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبہ ہبوئی میں 26 اور بیجنگ، ہئی لونگ ژیانگ اور ہینن میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 294 ہوگئی جبکہ اس وائرس سے اب تک 2 ہزار 770 اموات ہو چکی ہیں۔
چین میں 22 ہزار 888 جبکہ دیگر ملکوں میں 6000 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
ادھرجنوبی کوریا میں جمعرات کی صبح تک کورونا وائرس کے 334 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1595 ہو گئی تاہم مرنے والوں کی تعداد اب تک 12 ہے ۔
دوسری جانب عراق کے حکام نے اپنے شہریوں کو جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، سنگاپور، اٹلی، کویت اور بحرین کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے ۔
امریکہ کے سان فرانسسکو میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر مقامی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔
جبکہ پاکستان میں کورونا کے 2 کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے چین میں خطرناک کورونا وائرس کے سبب 15 مارچ تک بیجنگ کے لئے اپنی پراوزیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcayuny049nmo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ