تاریخ شائع کریں2020 27 February گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 452945

پاکستان کے وزیر اعظم کے ہمراہ وفد کی قطر کے امیر سے ملاقات

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران قطری سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم کے ہمراہ وفد کی قطر کے امیر سے ملاقات
پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران قطری سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ قطر کے دوران دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبے میں بھی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم کا یہ دوسرا دورہ قطر ہے۔ امیر قطر نے جون 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون سنہ 2017 میں قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کئے تھے۔
چار عرب ممالک کے ساتھ  قطر کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد سعودی عرب نے معمول کے مطابق اردن سمیت عرب ممالک پر قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لئے دباؤ ڈالا تاکہ اس طرح قطر کی حکومت عرب ممالک کے سفارتی دباؤ کی زد میں آجائے۔
https://taghribnews.com/vdci5ra5wt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ