تاریخ شائع کریں2020 24 February گھنٹہ 22:41
خبر کا کوڈ : 452664

نہج البلاغہ کی نظر میں وحدت کی اہمیت

مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہے
آپ علیہ السلام نے اپنے متعدد خطبات میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کی اہمیت پر زور دیا ہے اور وحدت کو مسلمانوں کی ترقی اور بقاء کا راز قرار دیا ہے
نہج البلاغہ کی نظر میں وحدت کی اہمیت
نہج البلاغہ کی نظر میں وحدت کی اہمیت
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہے
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
مولا امیر المومنین علیہ السلام کی مسلمانوں کے درمیان وحدت سے متعلق نظر تمام مسلمانوں کے لیے راہنما اور نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ علیہ السلام نے اپنے متعدد خطبات میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کی اہمیت پر زور دیا ہے اور وحدت کو مسلمانوں کی ترقی اور بقاء کا راز قرار دیا ہے۔
امام علی علیہ السلام نے اپنے ایک خطبے میں رسول اللہ ﷺ کی بعثت کی دلیل بیان کرتے ہوئے فرمایا " اللہ نے وسیلے کے ذریعے لوگوں کے دلوں سے دور کیا ، فتنے کی آگ کو بجھا دیااور امت کے درمیان برادی اور اٹوت کے رشتے کو قائم کیا"۔
ایک مقام پر فرمایا؛ تم لوگوں نے اطاعت خدا سے ہاتھ اٹھا لیا ہے اور دور جاہلیت کو زندہ کرنا چاہتے ہو اور قلعہ الھی کو مسمار کرنا چاہتے ہو، جبکہ اللہ نے تم کو وحدت کے حصار میں ایک دوسرے کے نزدیک قرار دیا ہے اور تم پر احسان کیا ہے تاکہ تم آسانی سے زندگی گذار سکو اور کوئی بھی نعمت اس نعمت کا مقابلہ نہیں کرسکتی کیوںکہ یہ ایک انمول نعمت الھی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg3x9ttak9n34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ