تاریخ شائع کریں2020 24 February گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 452625

ایران جانے والے زائرین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے تمام انتظامات کرلیے ہیں

زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
 پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارات کے منتظم ایرانی حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے۔
ایران جانے والے زائرین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے تمام انتظامات کرلیے ہیں
 پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارات کے منتظم ایرانی حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے۔
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے زائرین کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی۔
واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے پاک ایران سرحد کو عارضی طورپر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxx0okyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ