تاریخ شائع کریں2020 23 February گھنٹہ 20:24
خبر کا کوڈ : 452527

ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایٹمی معاہدے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے ایٹمی معاہدے اور اس معاہدے پر یورپی وعدوں پر عمل درآمد کے بارے میں بات چیت کی۔
آسٹریا کے وزیرخارجہ الیکزنڈر شالنبرگ نے جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کی صبح تہران پہنچے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔
ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایٹمی معاہدے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے ایٹمی معاہدے اور اس معاہدے پر یورپی وعدوں پر عمل درآمد کے بارے میں بات چیت کی۔
آسٹریا کے وزیرخارجہ الیکزنڈر شالنبرگ نے جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کی صبح تہران پہنچے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ مذاکرات کے پہلے دور میں فریقین نے تمام میدانوں میں دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور استحکام کا خیر مقدم کیا۔ ان مذاکرات میں ایٹمی معاہدے اور اس معاہدے پر یورپی ملکوں کی جانب سے عمل درآمد نہ کئے جانے جیسے اہم معاملات زیرغور آئے۔ اس سے پہلے ہالینڈ کے وزیرخارجہ نے بھی سنیچر کو تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعلقات ، ایٹمی معاہدے اور اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdceww8efjh8nni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ