تاریخ شائع کریں2020 21 February گھنٹہ 12:17
خبر کا کوڈ : 452233

ایرانی عدالت عالیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا

ایران کی عدالت عالیہ کے سربراہ آٰیت اللہ سید ابراھیم رئیسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے اپنا حق رائی دھی استعمال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں 11 ویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگیا ہے ایران کے مختلف شہروں میں عوام بھر پور انداز میں اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
ایرانی عدالت عالیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا
اسلامی جمہوریہ ایران میں 11 ویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگیا ہے ایران کے مختلف شہروں میں عوام بھر پور انداز میں اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ وہی ایرانی اھم شخصیات بھی اتخابات میں بھرپور شرکت کررہی ہیں جن میں ایران کی سیاسی شخصیات بھی شام ہیں۔ ایران کی عدالت عالیہ کے سربراہ آٰیت اللہ سید ابراھیم رئیسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے اپنا حق رائی دھی استعمال کیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں 11 ویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگیا ہے جس کا سلسلہ  شام 6 بجے تک جاری رہےگا۔  ایران کے مختلف شہروں میں عوام بھر پور انداز میں پولنگ اسٹیشن پر حاضر ہوکر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ دارالحکومت تہران میں آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں  بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور انتخابات کو قومی جشن کا دن قراردیتے ہوئے فرمایا: انتخابات میں شرکت شرعی ذمہ داری  اور ملک کے قومی مفادات کی ضمانت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملکی مفادات سے محبت رکھنے والا ہر شخص انتخابات میں اپنا ووٹ استعمال کرےگا اور ملک کی مدیریت کے امور میں اپناحق ادا کرےگا۔
صدر حسن روحانی، پارلیمنٹ کے اسپیکر ، عدلیہ کے سربراہ ، ایرانی وزیر خارجہ ظریف، سابق نائب صدر عارف اور دیگر اعلی حکام نے ووٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ دن کے پہلے حصہ میں اپنا ووٹ استعمال کریں ۔ ایران کی پارلیمنٹ کے 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زائد امیدوار انتخابات کے میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
ایرانی وزیر داخلہ اور الیکشن کمیشن کے سربراہ رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ انتخابات کا سلسلہ صبح آٹھ بج ے سے شام چھ بجے تک جاری رہےگا اور موجودہ وقت میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر اپنے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کرےگی ۔
https://taghribnews.com/vdcipra5pt1awr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ