تاریخ شائع کریں2020 19 February گھنٹہ 20:32
خبر کا کوڈ : 452114

ملک میں موجود مشکلات کو باھمی اتحاد اور ھم آھمنگی سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں

ایرانی عوام جمعہ کو پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر ایرانی دشمنوں کو مایوس کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران میں پارلیمنٹ کے طاقتور ادارہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
ملک میں موجود مشکلات کو باھمی اتحاد اور ھم آھمنگی سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران میں پارلیمنٹ کے طاقتور ادارہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام جمعہ کو پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر ایرانی دشمنوں کو مایوس کریں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران میں پارلیمنٹ کے طاقتور ادارہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام جمعہ کو پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر ایرانی دشمنوں کو مایوس کریں گے۔
صدر روحانی نے حالیہ سیلاب کی وجہ سے مشکلات اور عوام کے بھر پور تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رواں سال کے اختتام تک متاثرہ افراد کو ان کے گھروں میں آباد کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔
صدر روحانی نے شہید قاسم سلیمانی کو خطے کے امن و ثبات کے سلسلے میں اہم شخصیت قراردیتے ہوئے کہا کہ خطے کی سلامتی اور سکیورٹی ایران کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے ایران نے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر مدد فراہم کی اور اپنے فوجی ماہرین کی خدمات ہمسایہ ممالک کو فراہم کی۔ مہر کے مطابق صدر روحانی نے کہا شہید قام سلیمانی دہشت گردی کے خلاف مقابلے کی اہم علامت ہیں اور ایرانی سردار نے ثابت کردیا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے تمام افکار اور پروپیگنڈے باطل اور بے بنیاد ہیں کیونکہ ایران نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ کے عظیم مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں پارلیمنٹ ایک طاقتور ادارہ ہے اور عوام اس ادارے کو مزيد مضبوط اور مستحکم بنانے اور دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھر پور اور وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے۔ مہر کے مطابق صدر روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کو امریکہ کی تاریخی غلطی قراردیتے ہوئےکہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ابھی زندہ ہے اور امریکہ کے ساتھ گفتگو کا واحد راستہ یہی پلیٹ فارم ہے اور اس عالمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے بغیر اس سے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqx9ttak9nq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ